سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1,800 روپے کی کمی کے بعد 522,762 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,543 روپے کم ہو کر 448,184 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 5,000 ڈالر ہو گیا ہے۔

Back to top button