عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 81 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 686 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 100روپے کی کمی کے بعد4لاکھ 91ہزار 362 روپے کی سطح ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی  قیمت 6ہزار 945روپے گھٹ کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح تک آگئی۔

عید سے قبل سونے کی قیمت میں 24 ہزار سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 587روپے کی سطح پر آگئی۔

Back to top button