سونے کی قیمت منہ کے بل گر گئی

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 30 ہزار 435 روپے کی کمی ہوئی، اور اب یہ 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے پر دستیاب ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 355 ڈالر کم ہو کر 5,150 ڈالر ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 42 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Back to top button