ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5,168 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 6,200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور نئی قیمت 539,562 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,316 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 462,587 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
مشرق وسطیٰ جنگ،دبئی میں رعایتی نرخوں پرسونےکی فروخت بڑھ گئی
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 460 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 9,354 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 394 روپے کے اضافے کے ساتھ 8,019 روپے ہو گئی۔
