سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 9200 روپے اضافے سے 464762 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7888 روپے اضافے سے 398458 روپے ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 92 ڈالر اضافے سے 4424 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہواتھا۔
