عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,411 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 13,300 روپے کے اضافے کے بعد 563,862 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11,402 روپے بڑھ کر 483,420 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی بڑھیں، جس کے تحت فی تولہ چاندی 188 روپے اضافے کے بعد 10,050 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 161 روپے بڑھ کر 8,616 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے قیمتی دھاتوں میں بڑھتی ہوئی طلب اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔
