سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ،ڈالرکےدام بھی بڑھ گئے

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خالص سونے کی ڈیمانڈ برقرار رہنے مہنگائی بڑھنے کے خدشات اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز بنارہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3050ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 20ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کے اضافے سے 2لاکھ 75ہزار 034روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 3524روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کی کمی سے 3021روپے کی سطح پر آگئی۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان، آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری میں تاخیر اور درآمدی نوعیت کی طلب برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔

ملک میں فروری 2024 سے فروری 2025 کے دوران ترسیلات زر کا حجم  45فیصد بڑھنے، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 10کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ چینج فنڈ کے اجرا جی

سے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 07پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

Back to top button