سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 445,354 روپے تک پہنچ گیاہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابقبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4,967 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

سونا تین دن میں 82,500 روپے سستا

مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 11,700 روپے اضافے کے بعد 519,462 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10,030 روپے بڑھ کر 445,354 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی دوران ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 444 روپے اضافے کے بعد 8,269 روپے ہو گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے کے اضافے کے ساتھ 7,089 روپے تک جا پہنچی۔

Back to top button