عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جمیز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,900 روپے بڑھ کر 475,962 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 3,343 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 408,060 روپے ہو گئے۔
اسی طرح پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے اضافے کے بعد 7,524 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جو اب 4,532 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
