فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی فوی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ
10 گرام سونےکی قیمت 515 روپے بڑھ کرایک لاکھ 10 ہزار 940 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1974 ڈالر فی اونس ہے۔