سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی کی قیمتیں مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 5,035 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونا 1,500 روپے بڑھ کر 526,262 روپے ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے اضافے کے بعد 451,184 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 8,615 روپے اور فی 10 گرام چاندی 7,385 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
