آئی پی پیز معاملے پر ایک سے دو ماہ میں اچھی خبر سننے کو ملے گی : وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں حکومت آئی پی پیز کےحوالے سے خوش خبری سنائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا کہ ایک سے دو ماہ میں حکومت آئی پی پیز کے حوالے سےایسی ایسی خوش خبریاں سنائے گی کہ عوام اور صنعت کاروں سب کافائدہ ہوگا، پاکستان بہتری کی طرف جائےگا، اس معاملے پرکام ہو رہا ہے، حکومت اورخفیہ ادارے سمیت متعدد ادارے سب اس پر اکٹھے کام کر رہے ہیں اور جلد آئی پی پیز پرنتائج دیں گے۔
وزیر اعظم کا غریب طلبہ کی سپورٹ کےلیے انڈومنٹ فنڈ بنانے کا اعلان
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداواری صلاحیت 45 ہزار نہیں بلکہ 29 ہزار میگا واٹ ہے، پیک ڈیمانڈ 24 ہزار میگا واٹ ہے،سال میں صرف 85 گھنٹوں کی طلب کےلیے 1845 میگاواٹ سسٹم میں رکھنی پڑتی ہے، اس کےعلاوہ اس کی طلب ہی نہیں، اس پر 50 ارب روپے سالانہ خرچ ہوتےہیں، اگر 1845 میگا واٹ سسٹم میں نہ رکھیں تو ملک میں 85 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنی پڑےگی، 40 روز کےلیے دو دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو قومی خزانے کے 50 ارب روپے بچ سکتے ہیں،میں ان علاقوں کی بات کر رہا ہوں جو لوڈشیڈنگ فری ہیں جہاں لائن لاسز نہیں۔
