الوداع2024،پاکستان میں سال نو کاآغازہوگیا
تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ پاکستان میں سال 2024ء کا اختتام اور نئے سال 2025ء کا آغاز ہو گیا، ملک بھر میں شہریوں نے کہیں سادگی کے ساتھ تو کہیں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر کے سال نو کو خوش آمدید کہا۔
شہریوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے گھروں سے باہر نکل آئی، مختلف شہروں میں بھی نئے سال کا استقبال آتشبازی سے کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے سڑکوں پر نکلی اور ہلہ گلہ کیا گیا۔
نیو ایئر نائٹ پر امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعیات کی گی تھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں سال نو کاآغازاکلینڈ شہرکےاسکائے ٹاور پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے سے ہواتھا۔
نیوزی لینڈدنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہرہےجہاں سال نو کا آغاز سب سےپہلے ہوتا ہے۔
سال 2025 کےآغازپرآکلینڈاسکائے ٹاور پر آتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ ونور میں نہاگیا جبکہ اس موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدیدکہا۔
آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نےافق پررنگ بکھیردیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔
جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سےنہیں منایا گیا۔
خیال رہے کہ 29 دسمبر کوموان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کےنتیجےمیں179 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد ملک میں7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی جائے گی۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں نئےسال کا آغاز روایتی انداز سے گھنٹی بجا کر کیا گیا جبکہ لوگ ’ٹوکوڈائی جی‘ ٹیمپل پر آنےوالے سال کےلیےعبادت کرنےکی غرض سے جمع ہوئے۔
نئے سال کے پہلے دن کو ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے،گھروں اورعبادتگاہوں کو سال کے تبدیل ہونے سے قبل صاف کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مخلتف چھوٹے بڑے شہروں میں سال 2024 کے اختتام پر غروب آفتاب دیکھنے کا سلسہ دیکھا گیا۔