گوگل کا تمام اکاؤنٹس سے پاس ورڈز ختم کرنے کا فیصلہ؟

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کو پاس ورڈز کی جھجھٹ سے نجات دلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صارفین کو پاس کیز پر لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، جس سے ایپس اور سروسز ڈیفالٹ طور پر بغیر پاس ورڈ کے آُپریشنل ہوں گی۔یہ اقدام 1960 کی دہائی سے موجود پاس ورڈز کو ختم کرنے اور کسی شخص کی شناخت کی تصدیق کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ موثر فارمیٹ پر منتقل ہونے کی غرض سے ٹیکنالوجی انڈسٹری کے مابین وسیع تر اتفاق رائے کا حصہ ہے۔پاس کِیز ایک کوڈ کو بائیومیٹرک معلومات جیسا کہ فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت کے ساتھ جوڑتے ہیں، جس سے انہیں یاد رکھنا آسان اور چوری کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اس سال کے شروع میں پہلی بار متعارف کرائے جانے کے بعد سے گوگل ایپس جیسا کہ یوٹیوب، سرچ اور میپس نئے فارمیٹ کو سپورٹ کرتی ہیں، حالانکہ اس کا استعمال توقع سے کہیں زیادہ سست رہا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی آگاہی کے مہینے کے موقع پر صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ پاس کِیز اپنائیں اور دعویٰ کیا کہ نئی ٹیکنالوجی تیز تر اور زیادہ محفوظ ہے۔گوگل کے پروڈکٹ منیجرز سری رام کارا اور کرسٹیان برانڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاس ورڈ کے مقابلے میں 40 فیصد تیز ہیں اور ایک قسم کی کرپٹو گرافی پر انحصار کرتے ہیں جو انہیں زیادہ محفوظ بناتا ہے۔ گوگل صارفین جو پہلے ہی پاس کی استعمال نہیں کرتے ہیں، اگلی بار جب وہ اپنے اکاؤنٹ میں سائن اِن کریں گے تو انہیں ایک پرامپٹ موصول ہوگا۔ای بے اور اوبر سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب سے پاس کِیز کو پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے کیونکہ ٹیک انڈسٹری روایتی پاس ورڈز سے مکمل طور پر منتقل ہونا چاہتی ہے۔ گوگل، جو اپنے تمام پلیٹ فارمز پر اربوں صارفین رکھتا ہے، نے تسلیم کیا کہ نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں وقت لگتا ہے اور اسی وجہ سے لوگوں کو عارضی طور پر پاس کِیز کی بجائے جہاں بھی ممکن ہو پاس ورڈ استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔منتقلی کو نافذ کرنے میں مدد کرنے والا فیڈو (فاسٹ آئیڈینٹٹی آن لائن) الائنس ہے، جو ایپل، گوگل ، مائیکروسافٹ اور سینکڑوں ٹیک کمپنیوں کے ساتھ مل کر نیا لاگ اِن معیار تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔مائیکروسوف کی شناختی پروگرام مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ ایلکس سائمنز کے بقول، ’پاس ورڈ کے بغیر دنیا میں مکمل تبدیلی کا آغاز صارفین کی جانب سے اسے اپنی زندگی کا فطری حصہ بنانے سے ہوگا، ’پلیٹ فارمز پر ایک کمیونٹی کے طور پر مل کر کام کرکے، ہم بالآخر اس وژن کو حاصل اور پاس ورڈز کو ختم کرنے کی طرف اہم پیش رفت کرسکتے ہیں۔

Back to top button