ٹرمپ اور امریکی میڈیا آمنے سامنے، جوہری تنصیبات کو نقصان پر متضاد بیانات

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملے میں ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو چکی ہیں، جب کہ امریکی میڈیا کے مطابق صرف فردو تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران دوبارہ جوہری پروگرام شروع کرنا چاہے تو اسے تین مختلف مقامات سے نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔

ٹرمپ کی 5طیاروں کی تباہی کی تصدیق پراپوزیشن مودی پربھڑک اٹھی

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی صرف ایک تنصیب، فردو، کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹرمپ کا دعویٰ اور امریکی میڈیا رپورٹس ایک دوسرے سے متضاد ہیں، جس سے اس حملے کے حقیقی اثرات پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔

Back to top button