پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم

پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی میں خواجہ سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سمیع اللہ ، رانا ارشد اور احمد اقبال شامل ہیں، جب کہ شافع حسین، علی حیدر گیلانی اور شعیب صدیقی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی کمیٹی میں علی امتیاز، اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کے نام آج سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس کل (اتوار) کو متوقع ہے۔اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو سپیکر معطل ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لینے پر غور کرسکتے ہیں۔
مخصوص نشستوں پر حلف میں تاخیر: مسلم لیگ ن کا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع
یاد رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد سپیکر نے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرکے ان کی نااہلی کےلیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
