حکومت ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ یقینی بنایا جائےکہ کوئی بھی منافع خورسزاسے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، حکومت ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیاءے خورونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنےکےلیےقائم کی گئی کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنےاورعوام کےلیےاشیائے ضروریہ کی کم نرخوں پر دستیابی کے حوالےسےکمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل : سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا ، جج آئینی بینچ
وزیراعظم نےہدایت کی کہ عوامی نمائندے اوروفاقی وزرا سستی اشیائے ضروریہ کی عوام کو فراہمی کے لیے اسلام آباد میں قائم رمضان بازار، سہولت اسٹال اور دیگرمختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں۔
انہوں نےکہا کہ پرائس کنٹرول کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائےتاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو قیمتیں کم کرنے کے اقدامات، سستی اشیائےخورونوش کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے سہولت مراکز اورمنافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کےبارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 16 سہولت اسٹالز، 5 رمضان بازار، 18 فیئر پرائس دکانیں اورمتعدد دیگرسہولتیں قائم کی گئی ہیں۔
