حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

بسنت کے تہوار کےموقع پر لاہور سمیت پنجاب کےشہریوں کیلئے  اچھی خبر  سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت  بسنت کےتہوار پرسےپابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سےگفتگومیں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے۔

اسحاق ڈارنےمزید کہا کہ حفاطتی اقدامات کےساتھ بسنت کومنایا جانا چاہیے۔

ایران میں دہشت گرد حملے میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

 

فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈور بنانے والوں کو  انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہی لوگ ڈور فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بسنت کے دوران تحفظ یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کردی جائے۔

Back to top button