سانحہ مری:لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پنجاب حکومت نے مری سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سانحے کے ذمے داروں کے تعین کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی۔
سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے مری میں 2 نئے تھانوں اور 2 پارکنگ پلازے بنانے کی منظوری دے دی، عثمان بزدار نے مری میں اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
سانحہ تحقیقاتی رپورٹ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ 7 جنوری کو مری میں 16 گھنٹے میں 4 فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزارگاڑیاں داخل ہوئیں۔
سانحہ مری میں جاں بحق 9 افراد کی تدفین
گاڑیوں میں بیٹھے 22 افرادکاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے، 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی جب کہ مری جانے والی 21 ہزارگاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔
