آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمےکوفون پرہی دی جائے گی

حکومت نےپاکستان کےدورے پرآئے ہوئےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمےکوفون پرہی دی جائے گی۔
یاد رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لیے پاکستانی حکام سےبات چیت کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لےگا اورگورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سےفالو اپ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کیلئےٹیکس ریونیو اقدامات،اخراجات پر کنٹرول سےمتعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا اور بجٹ کوحتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سےمل کرتجاویز تیارکرے گا۔