حکومت کا او آئی سی میٹنگ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد 29 مارچ کو بلایا جائے گا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس 22 اور 23 کو منعقد کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
عمران خان کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں، ڈی چوک پر بڑا جلسہ کریں گے، عوام ہمارے ساتھ ہے، تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں۔
تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر حکومت نے اپنی اتحادی پارٹیوں سے ایک بار پھر رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی شخصیات کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کیے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کا بھی امکان ہے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا
بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے ، بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نےے کہا ہے کہ بی اے پی معاملات کو مشاورت کے ساتھ لے کر آگے چل رہی ہے اور عدم اعتماد کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔
