حکومت کا ارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

حکومت نے ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر تقریبا 2 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

اولمپک چیمیئن اور ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کے بعد حکومت نے ان کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ارشد ندیم اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

Back to top button