حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو فروغ اور مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد حصہ اب نیشنل اے آئی فنڈ کے لیے مختص کیا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے تاکہ تحقیقی سرگرمیوں اور صنعتی اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطینیوں کی ناقابلِ تصور تکالیف ختم کی جائیں

 

مزید برآں، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت، نئی اختراعات اور سرمایہ کاری کے لیے انوویشن فنڈ اور وینچر فنڈ کے قیام کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، جو کہ پاکستان میں اے آئی ایکو سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

Back to top button