حکومت کا پیٹرول،ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اگلے 15روز کیلئےپیٹرول اور  ڈیزل کی قیمتیں برقرار   رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن  نے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار  رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر برقرار  رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار  رہےگی۔

Back to top button