حکومت کا عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ

عثمان مرزا کیس میں مدعی لڑکی کا کیس واپس لینے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے ٹوئٹر پر بیان میں کیس کی پیروی سے متعلق اہم اعلان کیا، وفاقی حکومت نے پیروی کا فیصلہ متاثرہ لڑکی کے ملزموں کو نہ پہچاننے کے تناظرمیں کیا، ناقابل تردید ویڈیو اور فارنزک شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور بے لباس کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں پیش آئے واقعے کے کیس کی 11 جنوری کی سماعت میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت میں سٹامپ پیپر جمع کرایا گیا۔

حکومت کا عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤ میں آ کرنہیں دیا، میں نے کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Back to top button