حکومت نے قومی بچت سکیموں کا منافع بڑھا دیا

حکومت نے قومی بچت سکیموں کے منافع میں ردوبدل کرتے ہوئےبہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا۔

اعلان کے مطابق سپیشل سیونگ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مسائل حل ہونے پر ملک احمد حسین ڈیہر کا عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان

سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

Back to top button