عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار حکومت ہے : شاہ محمود قریشی

سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے حقوق ہوتے ہیں جو ملنے چاہئیں،یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا،دعا کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا،آنکھ کی بینائی چلی جائے تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہے۔
محمود اچکزئی کا عمران خان کو علاج کےلیے شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میاں محمود الرشید نے چیک اپ کےلیے ہسپتال جانا تھا لیکن جیل انتظامیہ نے کہا سکیورٹی نہیں ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج بھی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ نہ ہوسکا،اس سارے معاملے کا قصوروار پنجاب حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔
