آئینی ترامیم پر حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی ہے : طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نےکہا ہے کہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کا اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کےبعد حکومت کےپاس صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔پی ٹی آئی والے آف دی ریکارڈہم سے کہتے یں کہ یہ ترامیم ہونی چاہییں۔

متنازعہ ایکس پوسٹ،عمران خان کیخلاف بغاوت پراکسانے کامقدمہ درج

لیگی رہنما طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھالیکن جو پی ٹی آئی کےجلسے میں ہوا وہ بھی نہیں ہونا چاہیےتھا۔

یاد رہے کہ اس سےقبل وزیر دفاع خواجہ آصف نےدعویٰ کیا تھا کہ پارلیمان میں قانون سازی کےلیے حکومت کےنمبرز پورے ہیں۔

Back to top button