حکومتی وزراء ڈیل کی باتیں کرکے ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں : شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل منظور نہیں کی،حکومتی وزرا ڈیل سے متعلق باتیں کر کے ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پیغام ہے کل اور آج بھی ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں،ہمارے لیے سب سے بڑا ایشو عمران خان کی صحت کا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت نے جلسہ آگے کرنے کےلیے رابطہ کیا تھا، حکومت نے 10 سے 15 دنوں میں عمران خان کو رہا کرنے کی آفر بھی کی تھی۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ہم نے ڈیل کی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا؟ حکومتی وزراء ڈیل سے متعلق باتیں کرکے ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات کرانے بارے کوئی آفر نہیں دی جارہی۔
عمران خان کو ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی: رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو مذاکرات سے روکا ہے،مذاکرات سے متعلق فیصلہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔
