حکومت نے جہانگیرترین گروپ کو وزارتوں کی پیشکش کردی

حکمران حماعت تحریک انصاف نے اپنے منحرف جہانگیرترین گروپ کو وزارتیں کی پیشکش کر دی ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی
ادھرچوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے، جس پر عوان چوہدری نے کہا ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔
