حکومت کی بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اہم اصلاحات متعارف کرانے کی تیاری

حکومت نے ملک کے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں اہم اصلاحات متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ موجودہ منصوبے کے تحت اب ٹیرف کا تعین استعمال کی بنیاد کے بجائے گھریلو آمدنی کے مطابق سلیب سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔

نئے ماڈل کا مقصد سبسڈیز اور رعایتوں کو زیادہ منصفانہ اور ہدف شدہ بنانا ہے، تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تناظر میں حتمی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

سولر صارفین کیلئے خوشخبری: حکومت کا نیٹ میٹرنگ پر یو ٹرن

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں رد و بدل کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس سے صارفین کے بلوں پر براہِ راست اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ اقدام بجلی اور گیس کے سبسڈی نظام کو شفاف اور آمدنی کے مطابق ہدف شدہ بنانے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Back to top button