حکومت کا سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

حکومت نے تحریک انصاف  کےمطالبے پر سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کےمطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے ہیں، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کےمطالبات پر شق وار جواب تیار کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت کےتحریری جواب میں کہا گیا ہےکہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہےجو عدالت میں زیربحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےحکومت کے تحریری جواب میں پی ٹی آئی سےکہا گیا ہے کہ 26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتارافراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، گرفتار افراد کے نام، تفصیلات نہ ہونےتک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ : عمران خان کی درخواست پر اڈیالہ جیل حکام ذاتی حیثیت میں طلب

 

ذرائع کےمطابق حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں، حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنےتحریری جواب پیش کر دے گی، اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونےپرمذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے اجلاس میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات حکومت کو پیش کیے تھےجس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کےعلاوہ عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین اور ورکرزکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

Back to top button