حکومت نے عمران خان کوقیدتنہائی میں رکھنےکادعویٰ مسترد کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نےعمران خان کو ’قید تنہائی‘ میں رکھے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات اور دعوؤں کو مسترد کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی کاغیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان قریب 860 روز سے جیل میں ہیں اور اصولاً انھیں ہر ہفتے ایک ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے مگر انھوں نے ’112 ہفتوں کے دوران 870 ملاقاتیں کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنی بہنوں سے ’137 ملاقاتیں کی ہیں جن میں سے 45 علیمہ، 49 عظمیٰ اور 43 نورین کے ساتھ ہوئیں۔‘
مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے لگ بھگ 140 ملاقاتیں کی ہیں جو کہ ’کہیں سے بھی قید تنہائی نہیں لگ رہا۔‘
