حکومت کا ناراض جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کا انکشاف

حکومت کی جانب سے ناراض جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عون چوہدری سے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، عون چودھری کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطے کی تصدیق کی گئی ہے۔
رابطے کے دوران پرویز خٹک نے ترین گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست ک ہے، عون چودھری نے بتایا کہ پرویز خٹک جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی، گورنر سندھ کی جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش ناکام رہی ہے۔
وزیراعظم کی ضلع کُرم کے لوگوں سے معذرت
جہانگیر ترین گروپ سے مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز بھی ملاقات کر چکے ہیں، جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، البتہ ترین گروپ کی حکومت مخالف شخصیات سے ملاقاتیں جاری تھیں۔
جہانگیر ترین گروپ رہنما عون چوہدری کے وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری سے رابطے کے بعد اب ان کے اس فیصلے میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
