غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ،حکومت

حکومت نےغیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق غیر قانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے جس میں توسیع نہیں کی جائےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مقررہ تاریخ کےبعدغیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کوگرفتارکر کے ملک بدرکیا جائے گا۔

خواتین کوبرابری کےمواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلےدرجوں پر آگیا

 

ذرائع کا بتانا ہےیہ فیصلہ پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے باعث کیا گیا، حال ہی میں 4 مارچ 2025 کو بنوں کینٹ خود کش حملوں میں فتنہ خوراج کے 16 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک خوارجیوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے، اس حملے کی منصوبہ سازی افغان سرزمین پر کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کےمطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا عمل یکم اپریل سے شروع کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا تھا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔

Back to top button