مائنس بزدار مطالبہ، حکومتی ٹیم سرگرم، ترین گروپ کو فنڈزکی یقین دہانی

جہانگیرترین گروپ کی مائنس بزدار مطالبے سے دستبرداری کیلئے حکومت سرگرم ہو گئی۔
ذرائع سے معلوم ہواکہ پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس نےجہانگیرترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات ترین گروپ کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ ہوا اور حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ ہوا اور حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

منحرف رکن احمد حسین دیہڑ نے غلط خبر کی مذمت کر دی

ملاقات کے دوران حکومتی اراکین نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش کی تاہم ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی ٹیم اور جہانگیرترین گروپ کے درمیان 48 گھنٹوں میں ایک اورملاقات متوقع ہے
واضح رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں ترین گروپ کے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے فیصلے پر قائم ہیں۔

Back to top button