عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہوئی ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکل رہا ہے، وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اٹھاتی رہے گی، عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 23مارچ کو احتجاجی مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست میں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے قائل ہیں، شرافت، شفافیت اور دیانت کے اصولوں پر چلتے ہیں، نفاق کے بیج بونے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

Back to top button