حکومت کا پی ٹی آئی سےمذاکرات نہ کرنےکااعلان

وفاقی وزرا محسن نقوی اورعطا اللہ تارڑ نےاعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں تک آگئی مگر اب اُسے سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ڈی چوک پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ کسطرح کےلوگ احتجاجی قافلےمیں آئے اور کارروائی کی یہ سب نےدیکھا ہے، پُرامن احتجاج کرنےوالوں ک سب نے دیکھ لیا۔ اُن کی کوشش ایک تھی کہ کسی طرح لاشیں ملیں مگر ہم نےعلاقہ کلیئر اور جانی نقصان نہ ہونےکافیصلہ کیا تھا۔

محسن نقوی نےکہا کہ انہوں نے آنا تھا وہ آگئے مگر اُن کےآنےسےکوئی مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔انہوں نے آکر دیکھ لیا اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گےاور یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ جانی او مالی نقصان کی ذمہ دار اور سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کیلیے آگے کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مظاہرین کی جانب سے غلیل کی مدد سے مارے گئے کنچے اور شیل بھی دکھائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آج ہم نےان کی پھینٹی لگائی اوردو چوک پیچھےاٹھا کر پھینک دیا، بنٹے مارکرکوئی کسی کورہا نہیں کرواسکتا۔ انہوں نےدعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے افغان شہریوں کوپارٹی کی ممبر شپ دی ہوئی ہے،افغان شہریوں کو ون پارٹی کی ممبرشپ دیتا ہے؟۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن لوگوں کو ڈی چوک سےگرفتار کیا اُن میں صرف ایک سوات کادیہاڑی دارمزدور تھا جبکہ ایک 16 سالہ بچہ جوافغانستان سےآیا تھا، اب ڈی چوک کی صورت حال قابومیں ہے اور اسٹیٹ کی رٹ بحال ہے۔

وزیر اطلاعات ن کہا کہ بشریٰ بی بی قاسم، سلیمان اور اپنےبچوں کو احتجاج میں بلائیں، ہم نے پی ٹی آئی کےحملے کو پسپا کردیا، کوئی کسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوں گے، عدالتوں میں کیسز ہیں تو ہم ان سے کیا بات کریں، کیا این آر او اور ڈیل کی جاسکتی ہے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست کےصبر کو نہ آزمائیں، یہ بی بی لاشیں اورخون لینے آئی ہیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اور فرنٹ سےلیڈ کریں، ہم ڈی چوک پر ہی کھڑے ہیں۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ گولی چلانابہت آسان ہے،5 منٹ گولیاں چلائیں تو سب صفایا ہوجائے گا مگر ہم ان کو لاشیں نہیں دیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ پولیس اور رینجرز کےشہید اہلکاروں کا لہو کس کےہاتھوں پر تلاش کریں۔

عطا تارڑنےبشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کےمظاہرین کو چلینج کیا کہ آگے آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں اور یہاں کھڑےہوئے ہیں،جو آئے گا ہم اسکو بھرپورجواب دیں گے۔

Back to top button