حکومت کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےشبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکیں گی۔

وفاقی کابینہ نے پاک فوج،سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کیاہے جس کےلیے کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنےکی منظوری دےدی۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی سیکشن الیون ای ای ای ای (11EEEE) میں ترمیم کےلیے قانون سازی ہوگی جس سےسیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کےخلاف مزید مؤثر آپریشن کےلیے قانونی تحفظ مل جائے گا۔

فیض حمید نے مخصوص سیاسی عناصر کے ایما پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا : ڈی جی آئی ایس پی آر

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےشبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لےسکے گی اور انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنےوالوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جا سکیں گی۔قومی سلامتی کےلیے خطرات کےحامل افراد کو حراست میں لیاجاسکےگا، جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشت گردوں کےبارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

Back to top button