حکومت کا بیرون ملک سےشکر درآمد کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نےملکی چینی ایکسپورٹ کرنےکےبعد بیرون ملک سےشکردرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکردرآمد کرنےکافیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔شکر کی درآمد سےمستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانےمیں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکرکومقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلےکامقصد صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔

شوگر انڈسٹری نے پچھلے سال حکومت کویقین دہانی کرائی تھی کہ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی مہنگی نہیں ہوگی لیکن حکومت کو کرائی گئی شوگر انڈسٹری کی یقین دہانی بےکار گئی اور اس سال بھی چینی مہنگی ہونا شروع ہوگئی۔

رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے۔لاہور اور پشاور میں ایک کلو چینی10 روپےاضافے کے بعد170 روپے،کراچی میں180 روپے اور کوئٹہ میں ایک کلو چینی 165 روپے کی ہوگئی۔

Back to top button