گورنر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا استعفیٰ منظور کر لیا، وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے ، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل (کل )کو طلب کر لیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کا عہدہ خالی ہوچکا ہے، نئے قائد ایوان کیلئے پنجاب اسمبلی ضروری کارروائی کرے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 2 اپریل کو بلائے جانے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ دو روز قبل موصول ہوا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پیرکو تحریک عدم اعتماد کے پس منظر میں صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی عثمان بزدار سے استعفی لیا اور اس کے ساتھ ہی صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔

حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بند کرنے کا اعلان کردیا

یاد رہےکہ عثمان احمد خان بزدار کو سنہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے وزیرِ اعلٰی پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے کے فیصلے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا، عثمان بزدار کے تقریباً ساڑھے تین سال وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

Back to top button