وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات،انتشاری صورتحال پرغور

وزیراعظم شہباز شریف سےگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے۔علی امین گنڈاپور کی جانب سےجاری انتشاری صورتحال پرغور کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں ایم پی اےاحمد کنڈی، وزیرداخلہ محسن نقوی، احسن اقبال،احد چیمہ بھی موجود رہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں کے پی کےکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو کی گئی اورگورنرخیبرپختونخوانےصوبےکےمعاملےمیں وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی پر شکوہ کیا۔
ذرائع کےمطابق گورنرنےشکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کےرحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔گورنرنےوزیراعظم کو خیبرپختونخوا کےمعاملات میں دلچسپی لینے کی درخواست کی اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز دیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ ہمیں سپورٹ دیں، ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دےسکتےہیں،خیبرپختونخواحکومت نےوفاقی حکومت پر چڑھائی کیلئے کروڑوں روپےکا سازو سامان خریدا۔
ذرائع کےمطابق گورنرنےوزیراعظم کو اگلےہفتےخیبرپختونخواکےدورےکی دعوت دے دی۔
