گورنر کے پی نے گنڈاپور کو احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر روایتی انداز میں موقع سے فرار اختیار کیا۔ انہوں نے کہا، "میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ یہ جلسہ نہیں کریں گے، اور وہی ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوا دی۔”
فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ حکومتوں کی ذمہ داری اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) بلانا نہیں ہوتی، بلکہ واضح پالیسی بیان دینا ہوتا ہے۔ "بتایا جائے، وزیراعلیٰ کا کون سا بیان درست ہے؟” انہوں نے سوال اٹھایا۔
پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس کا آغاز
اپنی گفتگو میں گورنر نے دہشتگردی کے مسئلے پر بھی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "دہشتگردوں کو لانے والے یہی لوگ ہیں۔ کوئی بھی صوبہ براہِ راست کسی دوسرے ملک یا ریاست سے بات نہیں کرتا، یہ وفاق کی ذمہ داری ہوتی ہے۔”
