گورنر پنجاب، عبوری وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب، اسمبلی ٹوٹنے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسمبلیاں جلد تحلیل کر دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے عثمان بزدار کے ساتھ میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی، وزیراعظم سے ان سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آنا متوقع ہیں۔
گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خان سےملاقات کریں گے، ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر پنجاب آئندہ لائحہ عمل سےمتعلق رہنمائی لیں گے، پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے، عثمان بزدار کو گورنر پنجاب بطور نگراں وزیراعلیٰ فرائض کا کہہ سکتے ہیں۔
صدراوروزیراعظم کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ۔