گورنرسندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کو 1سال کیلئےمعطل کرنےکامشورہ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کوایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دےدیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے،اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔
دوسری جانب پاک افواج پرتنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پرتنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں،چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں،آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پرنہیں لگا۔
