پیٹرول کی قیمت میں کمی،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی ۔
16جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔
ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔
مذکورہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔
مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر

پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف قسم کے انتخابی نشان الاٹ

164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

Back to top button