حکومت کا بجلی صارفین پر 40ارب کااضافی بوجھ ڈالنےکا فیصلہ

نگران حکومت نے عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔بجلی فی یونٹ 3 روپے53 پیسےتک مزید مہنگی ہونےکاامکان ہے ۔فیصلہ آج ہوگا ۔عوام پر 40ارب کااضافی بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اکتوبر کیلئے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے،درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔فیول پرائس کی مد میں بقایاجات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں،ایف سی اے اور بقایاجات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا۔

Back to top button