حکومت نے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں توسیع کر دی

حکومت نے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ یہ رعایت 28 فروری 2026 تک درآمد کی گئی چینی پر لاگو ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق نومبر 2025 تک محدود رعایتی مدت کو بڑھا کر فروری 2026 کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ٹریڈنگ کارپوریشن اور متعلقہ کمپنیوں کو درآمدی چینی پر صرف 0.25 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس کا معیاری نرخ 18 فیصد ہے۔ رعایتی مدت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ اس ٹیکس چھوٹ کی توسیع وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔
