یونان: 131 تارکینِ وطن کو سمندر سے ریسکیو کر لیا گیا

یونان کے کوسٹ گارڈ نے جزیرہ کریٹ کے قریب سمندر میں پھنسے 131 غیر قانونی تارکینِ وطن کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔

یونانی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران اس علاقے میں سمندر سے بچائے گئے تارکینِ وطن کی مجموعی تعداد 840 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک ماہی گیری کی کشتی میں سوار تارکینِ وطن کو جزیرہ گاوڈوس کے جنوب میں تقریباً 14 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ریسکیو کیا گیا۔ تمام افراد کو محفوظ طریقے سے جزیرہ گاوڈوس منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق مشرقی بحیرہ روم کا یہ سمندری راستہ اب بھی نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں تارکینِ وطن لیبیا سے یونان کے جزیرے کریٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Back to top button