یونانی طالبہ کی کارتک آریان کی گرل فرینڈ ہونے کی تردید

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی مبینہ گرل فرینڈ اور برطانیہ میں زیر تعلیم یونانی طالبہ کرینہ کوبیلیوٹ نے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔
کارتک کی گوا میں تعطیلات منانے کے دوران تصاویر وائرل ہونے اور ایک غیر ملکی میڈیا ادارے پر اس حوالے سے پھیلی افواہوں کے جواب میں کہی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ یونانی طالبہ کرینہ کوبیلیوٹ کارتک آریان کی گرل فرینڈ ہیں۔ اس صورتحال پر کرینہ نے اپنی وضاحت پیش کی۔
ہینڈسم اور پرکشش کارتک آریان اکثر اپنی ذاتی زندگی میں خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں گوا میں اپنی تعطیلات کے دوران ساحل سمندر پر انکی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں۔
